۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیعه
حضرت علی علیہ السلام کے شیعوں کی خصوصیات

حوزہ / امام حسن عسکری علیہ السلام نے ایک روایت میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے شیعوں کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "بحارالانوار" میں نقل ہوئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:

شِیعَةُ عَلیٍّ علیه السلام هُمُ الذینَ یُؤثِرُونَ إخوانَهُم علی أنفُسِهِم و لَو کانَ بِهِم خَصاصَةٌ، و هُمُ الذینَ لا یَراهُمُ اللّه ُ حیثُ نَهاهُم، و لا یَفقِدُهُم حیثُ أمَرَهُم، و شِیعَةُ علیٍّ علیه السلام هُمُ الذینَ یَقتَدُونَ بِعلیٍّ علیه السلام فی إکرامِ إخوانِهِمُ المُؤمنینَ.

 علی کے شیعہ وہ ہیں جو اپنے(دینی) بھائیوں کو اپنے آپ پر ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود ضرورت مند ہی کیوں نہ ہوں اور خدا نے انہیں جس چیز سے منع کیا ہے وہ اس کے نزدیک نہیں جاتے اور جس چیز کا امر کیا ہے وہ ہمیشہ اسے انجام دینے میں حاضر رہتے ہیں اور علی کے شیعہ اپنے مومن بھائیوں کی عزت و اکرام میں علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہیں۔

بحار الأنوار: ۶۸/۱۶۲/۱۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .